شیرانی لینڈ سلائیڈنگ، پنجاب اور کے پی کے کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک

شیرانی (ڈیلی گرین گوادر)لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑی تودے گرنے کے باعث پنجاب اور کے پی کے کو بلوچستان سے ملانے والی ڈی آئی خان قومی شاہراہ بلاک ہو گئی۔ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ کے مطابق شاہراہ کو کھولنے کے لئے بھاری پہچا دی گئی ہے شاہراہ کھولنے میں 20 گھنٹے لگ سکتے ہیں تمام تر صورتحال اور اقدامات کی خود نگرانی کر رہا ہوں شاہراہ کی دونوں جانب بڑی تعداد میں مسافر پھنسے ہوئے ہیں مسافروں کے لئے طبی عملے ایمبولنس اور خوراک فراہم کر دی گئی ہے اس وقت قومی شاہراہ ڈی آئی خان دانہ سر کے مقام پر ڈپٹی کمشنر شیرانی عظیم جان دمڑ بمہ ضلعی انتظامیہ شیرانی خود موجود ہیں کام تیزی سے جاری ہے روڈ کھولنے کیلئے ضلعی انتظامیہ اور این ایچ اے بھرپور کوششوں میں مصروف ہیں لہٰذا قومی شاہراہ کی بحالی تک عوام غیر ضرور سفر سے گریز کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے