ا یڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،کمشنر کوئٹہ ڈویژن کا ضلعی انتظامیہ اور کسٹم کے زیر نگرانی قائم سستا بازار سٹال کا معائنہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ زاہد سلیم،کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد نے ضلعی انتظامیہ اور کسٹم کے زیر نگرانی قائم سستا بازار سٹال کا معائنہ کیا۔اس موقع پر سٹال میں کسٹم اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پکڑا گیا سامان چینی، گھی، کمبل وغیرہ بازار سے بارعایت آدھی قیمتوں پر دستیاب تھے۔ اس موقع پر عوام کی بڑی تعداد نے دن بھر خریداری میں مصروف رہے۔اسٹال میں چینی 10000کلو،چائے پتی 1000کلو،کوکنگ آئل 1000لیٹر،خشک دودھ 2000کلو اور 400کمبل فروخت کے لئے رکھے گئے ہیں۔سستے بازار اسٹال میں آدھی قمیتوں میں اشیاء خوردونوش و دیگر ضروری استعمال کی اشیاء سے مستفید ہونے کے لئے عوام کی کثیر تعداد میں بازار کا رخ کیا۔اس موقع پر عوام کی جانب سے انتظامیہ کی جانب سے رعایتی قیمت پر اشیاء خوردونوش کی فراہمی کو سہراتے ہوئے حکومت سے شہر کے دگر علاقوں میں بھی ایسے اسٹال لگانے کی درخواست کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے