حکومت بلو چستان نے کوئٹہ میں کانگو وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے الرٹ جاری کر دیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان نے کوئٹہ میں کانگو وائرس کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے نے الرٹ جاری کر دیا۔اتوار کو نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کانگو وائرس کی نئی قسم کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے محکمہ صحت اور محکمہ لائیو اسٹاک کو ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ وائرس سے متعلق عوام خصوصاً مال مویشیوں کی خرید وفروخت سے وابستہ افراد کو فوری آگاہی دی جائے،مال مویشیوں کی چراگاہوں ڈیری فارمز میں جانوروں پر جراثیم کش اسپرے کیا جائے،کانگو وائرس کی اس نئی قسم سے ہونے والا بخار جان لیوا ثابت ہوسکتا ہے، علامات کی صورت میں متاثرین کو فوری طبی رہنمائی فراہم کی جائے۔میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ عوام کو گاہی دی جائے کہ تیز بخار، جسم میں شدید درد اور کانگو کی دیگر علامات کی صورت میں ہسپتال اور ڈاکٹروں سے فوری سے رجوع کیا جائے، ہسپتالوں میں جراثیم کش ادویات، اسپرے اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے،محکمہ صحت اور لائیو اسٹاک کثیر الجہتی اقدامات اٹھاتے ہوئے عوام میں شعوری آگاہی کو ترویج دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ ضلعی انتظامی افسران، محکمہ صحت اور محکمہ لائیو اسٹاک کے زمہ داران ڈیری فارمز، چراہ گاہوں اور مال مویشی منڈی کا دورہ کرکے کانگو وائرس سے متعلق آگاہی دیں،محکمہ لائیو اسٹاک اس ضمن میں تمام تر حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے، نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان کی ہدایت پر سیکرٹری صحت بلوچستان نے محکمہ لائیو اسٹاک کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی تجاویز اور ان پر فوری عمل درآمد کے لئے مراسلہ ارسال کر دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے