کانگو وائرس سے متعلق صوبائی حکومت اور محکمہ ہیلتھ اپنی لاپرواہی اور نااہلی چھپانے کے لیے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں، ایل بی این

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ کے شہریوں کیلئے ضروری اطلاع،ایل بی این فطمہ جناح چسٹ ہسپتال میں ڈاکٹروں کی غفلت اور لاپرواہی سے کانگو وائرس کوئٹہ شہر میں پھیلا گیا ہے۔

کوئٹہ ہسپتال سے ڈاکٹر اور اسٹاپ غائب مریض بے یار و مددگار پڑے ہیں،ایل بی این کوئٹہ کانگو وائرس سے کہیں ڈاکٹر اور عملہ بھی متاثر ہوئے ہیں، کوئٹہ کے شہری سخت ایمرجنسی کے بغیر ہسپتالوں کی طرف نہ جائے،کوئٹہ صوبائی حکومت اور محکمہ ہیلتھ اپنی لاپرواہی اور نااہلی چھپانے کے لیے عوام کو بے وقوف بنا رہے ہیں۔

کوئٹہ شہر میں کانگو وائرس سے متاثرہ مریضوں کے بارے کئی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، کانگو وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر ماہرین صحت کے مطابق عوام غیر ضروری گھروں سے نکلنے سے گریز کریں اور گوشت کا استعمال مکمل طور پر ختم کریں۔

کوئٹہ ماہرین صحت نے کانگو وائرس کے علامات کے بارے میں بتایا ہے کے ابتدائی طور وائرس کی وبہ لگنے سے مریض کو سخت بخار شروع ہو جاتا ہے بعد میں انسان کے جسم کے مختلف حصوں سے خون کا آنا شروع ہو جاتا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے