رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کیساتھ اختتام پذیر

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)رائیونڈ سالانہ تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ رقت آمیز دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔مولانا خورشید نے دعا سے قبل پنڈال میں بیٹھے مندوبین کو ہدایات جاری کیں، اختتامی دعا مولانا ابراہیم آف انڈیا نے کروائی۔اختتامی دعا کے وقت ہر آنکھ اشک بار تھی اور ہر شخص اللہ کے حضور گڑ گڑا کر اس کی رحمت کا طلب گار تھا۔

دعا کے بعد ہزاروں تشکیل شدہ جماعتیں دین اسلام کیلئے اندرون اور بیرون ملک روانہ ہوگئیں، سیکڑوں لوگوں نے تبلیغی جماعت کے ساتھ سہ روزہ چلہ لگانے کیلئے اپنے نام بھی رجسٹر کروائے۔اس موقع پر پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے فول پروف انتظامات نظر آئے، انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کے بھی اعلیٰ انتظامات کئے گئے تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے