دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے، سید حسنین ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و صوبائی ایگز یکٹو کمیٹی کے رکن سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ دہشت گردوں کو پاکستان کا امن تباہ کرنے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، گوادر اور میانوالی اور ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگر حملوں کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، بہادر جوانوں نے سیسہ پلائی دیوار بن کر میانوالی میں حملے کو ناکام بنایا اور 9دہشتگردوں کو جہنم وصل کیا۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔سید حسنین ہاشمی نے کہا کہ دہشت گرد پاکستان اور بلوچستان کی ترقی کے عمل کو روکنا چاہتے ہیں جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سکیورٹی فورسز نے لازوال قربانیوں دی ہیں جو کہ رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ہر قسم کی دہشتگردی کی مذمت اور اسکا مقابلہ کیا ہے ہم دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ہر صورت ناکام بنائیں گے۔انہوں نے میانوالی ٹریننگ ائیر بیس پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔