نگراں صوبائی وزیرقانون امان اللہ کنرانی سے ترکی کے سفیر محمد پجاجے کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگراں صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور و پراسیکویشن امان اللہ کنرانی نے ترکی کے سفیر محمد پجاجے کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جمعہ کو نگراں صوبائی وزیرقانون و پارلیمانی امور و پراسیکویشن امان اللہ کنرانی نے ترکی کے سفیر محمد پجاجے سے ترکی کے سفارتخانے میں ملاقات کی۔ ملا قات میں باہمی دلچسپی کے امور سمیت بلوچستان کے قدرتی وسائل و معدنیات کی اہمیت اور اس کے ثمرات کو سمیٹنے میں وفاق و صوبے کے عوام کی ہم آہنگی سمیت بین الاقوامی سرمائیہ کاری کے مواقع سے استفادہ کی ضرورت اور افادیت کو وقت کا تقاضا قرار دیا۔ اس موقع پر امان اللہ کنرانی نے ترکی و پاکستان کے دو طرفہ تعلقات کو برادر اسلامی ممالک کا ایک گلدستہ قرار دیتے ہوئے اسلامی ممالک کے ساتھ بہتر تعلقات کے فروغ میں کردار کو سراہا اور زلزلہ کے دوران انکے ملک کے سربراہ طیب اردگان کے جذبے و قائدانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے