سوشل میڈیا پرجام کمال خان کا بطورآزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں،ترجمان

اوتھل (ڈیلی گرین گوادر) سوشل میڈیا پر جام کمال خان کا بطور آزاد حیثیت سے الیکشن لڑنے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کے ترجمان نے سوشل میڈیا پر چلنے والی اس خبر کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان آنے والے قومی انتخابات میں آزاد حیثیت سے انتخاب لڑیں گے۔ترجمان ے مطابق جام کمال خان انشاء اللہ آنے والے دنوں میں اپنا سیاسی مستقبل کا فیصلہ کرینگے جس سے وہ جلد ہی میڈیا کو آگاہ کریں گے۔جام کمال خان عالیانی مختلف سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔جام کمال خان حب اور لسبیلہ کی کونسی نشستوں پر الیکشن میں حصہ لیں گے جلد وہ اعلان سامنے آجائے گا۔ترجمان جام کمال خان کے مطابق سوشل میڈیا پر اس طرح کی من گھڑت اور بے بنیاد خبریں چلانے سے پہلے انکی تصدیق کی جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے