بلوچستان کودبئی یا سنگاپور بنا نے کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے،نوابزداہ گزین مری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سابق وزیر داخلہ نوابزداہ گزین مری نے کہا ہے کہ بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کا سفر ایک اجتماعی کوشش ہے اور بلوچ عوام کو اہم اسٹیک ہولڈر بنا کر یہ وژن حقیقت بن سکتا ہے،بلوچستان کودبئی یا سنگاپور بنا نے کے لئے حکومت کو ٹھوس اقدامات کرنے کی ضرورت ہے جو بلوچستان کو اس تبدیلی کو حاصل کرنے میں مددفراہم کر سکے۔ یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ نوابزداہ گزین مری نے کہا کہ بلوچستان کو اپنے انفراسٹرکچر بشمول بندرگاہوں اور ٹرانسپورٹیشن نیٹ ورکس میں سرمایہ کاری جاری رکھنے کی ضرورت ہے بلوچستان کے لوگ ترقی پسند سوچ کے حامل ہیں، بلو چستان قدرتی وسائل سے مالامال ہو نے کے باوجود پسماندہ ہے،بلوچستان کے عوام ترقیاتی منصوبوں کے خلاف نہیں بلکہ وہ انہیں اپنے علاقے کی خوشحالی، ترقی اور بہتری کے راستے کے طور پر دیکھتے ہیں،بلوچ قوم ایک ایسے مستقبل کا تصور کرتی ہے جہاں وہ اپنے صوبے کی ترقی میں شراکت دار ہوں۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کو ایک مضبوط قانونی ڈھانچہ قائم کرنے کی ضرورت ہے جو غیر ملکی سرمایہ کاروں کے حقوق کا تحفظ کرے اس میں شفاف اور منصفانہ تنازعات کے حل کا طریقہ کار، املاک دانش کا تحفظ، اور بین الاقوامی اصولوں اور معاہدوں کی پابندی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کے لئے کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے کے لئے بلوچستان کو اپنے ریگولیٹری عمل کو ہموار اور آسان بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں سلامتی اور استحکام کو یقینی بنانا سب سے اہم ہے حکومت کو سیکورٹی خدشات کو دور کرنے، سرمایہ کاروں کے لئے محفوظ ماحول فراہم کرنے اور اعتماد قائم کرنے کے لئے کام کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے