چند فیڈرز پر بجلی کی 5 گھنٹے بحالی بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہیں،ملک نصیر احمدشاہوانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)زمیندار ایکشن کمیٹی نے 13نومبر کو کوئٹہ کی طرف بیلچہ مارچ کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ چند فیڈرز پر بجلی کی 5 گھنٹے بحالی بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہیں 15 نومبر کے بعد گندم کی بوائی کا سیزن ختم ہو رہا ہے بلوچستان کے تمام اضلاع سے زمیندار صوبائی دارلخلافہ کوئٹہ کی طرف بیلچہ مارچ میں شرکت کریں گے،کیسکو حکام کی نااہلی وہٹ دھرمی سے نہ صرف گندم کی بوائی متاثر ہورہی ہے بلکہ مستقبل میں 12 لاکھ ٹن سیب اور 5 لاکھ ٹن انگور کے باغات خشک ہو جائیں گے لہٰذا بااختیار قوتیں نوٹس لیں۔اس بات کا فیصلہ گزشتہ روز زمیندار ایکشن کمیٹی کے چیئرمین ملک نصیر احمد شاہوانی کی زیر صدارت ایم پی اے ہاسٹل میں منعقدہ اجلاس میں کیاگیا۔ اجلاس میں جنرل سیکرٹری حاجی عبدالرحمن بازئی، حاجی ولی محمد رئیسانی، سید عبدالقہار آغا، عبدالجبار کاکڑ، حاجی شیر علی مشوانی، حاجی عزیز سرپرہ، کاظم خان اچکزئی، عبداللہ جان میرزئی، حاجی عبد المجید مشوانی، خالق داد ملکیار،ٹکری پار الدین، حاجی عبد المجید مشوانی، ملک محمد حسین کاکڑ، حاجی یعقوب شاہوانی، میر خورشید جمالدینی، میر اعظم ماندائی، سید صدیق اللہ آغا، محمد مراد، عبدالولی، حاجی نور احمد بنگلزئی، حاجی سیف اللہ، میر حق نواز لانگو، عبدالباقی لانگو، حاجی فتح محمد بادینی، سفر خان کرد، حاجی جمعہ خان، عبدالصمد، حاجی عبدالکریم، حاجی سلطان محمد، صوفی دوست محمد، یعقوب ناصر رئیسانی و دیگر نے شرکت کی۔اجلاس میں گزشتہ روز بلوچستان بھر کے 27 مختلف مقامات پر کامیاب پہیہ جام ہڑتال پر تمام اضلاع کے زمینداروں کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا، اجلاس میں بلوچستان کے زمینداروں کو درپیش مشکلات و اس حوالے سے حکومتی و کیسکو کی غفلت پر سیر حاصل بحث کی۔ زمیندار ایکشن کمیٹی نے ثابت کردیا کہ وہ صوبے کے زمینداروں کی حقیقی نمائندہ تنظیم ہیں جس نے ژوب سے لیکر گوادر اور حب سے لیکر چمن تک پورا صوبہ جام کردیا ہے۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے کہا کہ اپنے حقوق کیلئے جدوجہد کا سلسلہ جاری رہے گا، 10 نومبر کو زمیندار ایکشن کمیٹی کے ایگزیکٹو ممبران کا اجلاس ہوگا جس میں 13 نومبر کو بیلچہ مارچ سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا، بلوچستان کے تمام اضلاع سے زمیندار صوبائی دارلخلافہ کوئٹہ کی طرف بیلچہ مارچ میں شرکت کریں گے۔ چند فیڈرز پر بجلی کی 5 گھنٹے بحالی بلوچستان کے زمینداروں کے ساتھ سنگین مذاق ہیں 15 نومبر کے بعد گندم کی بوائی کا سیزن ختم ہو رہا ہے،انہوں نے کہاکہ بجلی کی عدم فراہمی کی وجہ سے پانی کی قلت سے 12 لاکھ ٹن سیب اور 5 لاکھ ٹن انگور کے باغات خشک ہو جائیں گے جس کاپاکستان کے معیشت پر انتہائی منفی اثرات مرتب ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے