نصیرآباد،غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2 افراد قتل

ڈیرہ مرادجمالی: بلوچستان کے علاقے نصیرآباد میں غیرت کے نام پر خاتون سمیت 2افراد کو قتل کردیا گیا، پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیاہے۔ پولیس کے مطابق نصیر آباد کے علاقے پولیس تھانہ منگولی کی حدودگوٹھ خمیسہ خان میں غیرت کے نام پر شوہر نے فائرنگ کرکے ایک اپنی بیوی اور اس کے مبینہ آشنا سلطان کو قتل کر دیا گیا پولیس کو اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ کر نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ضروری کارروائی کے بعد نعشوں کو ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے پولیس نے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے پولیس اس سلسلے میں مزید کارروائی کر رہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے