بلوچستان کے سابق وزراء اور اراکین اسمبلی نے 50سے زائد گاڑیاں صوبائی حکومت کو واپس نہیں دیں
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے سابق وزراء اور اراکین اسمبلی نے 50سے زائد گاڑیاں صوبائی حکومت کو واپس نہیں دیں جبکہ محکمہ نظم ونسق کا ایک بنگلہ اور ایم پی اے لاجز کے پچاس سے زیادہ فلیٹس اب بھی سابق وزرا اور اراکین اسمبلی کے قبضے میں ہیں۔بلوچستان اسمبلی کی مدت بارہ اگست کو ختم ہونے کے بعد سیکرٹری بلوچستان اسمبلی اور محکمہ نظم ونسق کی جانب سے بلوچستان کے تمام سابق وزرا،مشیروں اور اراکین اسمبلی کو لکھے گئے مراسلوں میں زیر استعمال گاڑیاں،بنگلوں اور ایم پی اے لارجز کے فلیٹس پندرہ دن میں خالی کا نوٹس دیا مگر اس مدت کو گذرے اب تین ماہ ہوگئے مگر اب بھی پچاس سے زیادہ گاڑیاں اور ایم پی اے لارجز کے اتنے ہی فلیٹس ابھی تک سابق وزرا اور سابق اراکین اسمبلی کے پاس ہیں جو گاڑیاں واپس نہیں کی گئیں ہیں ان میں زیادہ گاڑیاں وہ ہیں جو سابق وزرا نے اپنے اپنے محکموں کے زیر کنڑول چلنے والے پروجیکٹس اور صوبائی اسمبلی کا قائمہ کمیٹیوں سے حاصل کی تھیں،بلوچستان کی نگراں حکومت نے ایک ماہ قبل گاڑیاں واپس نہ کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس پر بھی عمل نہ ہوسکا ہے۔