شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر حملہ قابل مذمت ہے: شہباز شریف

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ن لیگی رہنماؤں سے بدسلوکی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عدم برداشت ملک اور قوم کے لیے نقصان دہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیڈر کا کام پانی ڈالنے کا ہونا چاہیے تیل ڈال کر آگ بھڑکانے کا نہیں۔ شاہد خاقان عباسی، احسن اقبال، مصدق ملک پر حملہ قابل مذمت ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ مریم اورنگزیب پر حملہ سیاسی مخالفین کی تربیت کا پتہ دیتی ہے اور احسن اقبال پر جوتا پھینکنے والوں نے دراصل عمران خان پر جوتا مارا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے