رائے ونڈ میں تبلیغی جماعت کے عالمی اجتماع کے انتظامات مکمل

رائے ونڈ(ڈیلی گرین گوادر) عالمی اجتماع کے انتظامات مکمل ہوگئے،مہمانوں کے قیام و طعام کیلئے دو درجن کے قریب کینٹین قائم کی گئیں ہیں،ٹرینوں کا روٹ تبدیل کردیا گیا ہے ،ریلوے نے مسافروں کی سہولت کیلئے اضافی عملہ تعینات کردیا ہے،غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق 2 نومبربروز جمعرات کو شروع ہونیوالے عالمی اجتماع کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں غیر ملکی مہمانوں کی آمد کا سلسلہ دو ماہ سے جاری ہے کراچی ائیر پورٹ پر اترنے والے غیر ملکی مہمان بذریعہ ریل گاڑی رائے ونڈ پہنچ رہے ہیں روزانہ سینکڑوں غیر ملکی مہمان حلقہ بیرون میں پہنچ رہے ہیں شعبہ خدمت کے ہزاروں کارکنان اجتماع انتظامات کو کنٹرول کرینگے جبکہ غیرملکی مہمانوں کیلئے حلقہ بیرون قائم کردیا گیا ہے جہاں غیر ملکی مہمانوں کے قیام و طعام کے تمام تر انتظامات مکمل ہو گئے ہیں۔

امسال اجتماع دو حصوں میں ہو گا ،سیکورٹی کے سخت انتظامات ہونگے،اجتماع میں شرکت کیلئے آنیوالے زائرین شناختی کارڈ ہمراہ رکھیں گے اور اپنے بسترپر اپنا نام ،فون نمبر اور علاقے کا نام درج کرینگے پنڈال میں واک تھرو گیٹ کے ذریعے گزارا جائیگا ،سلنڈر لانے پر پابندی ہوگی ، عالمی تبلیغی اجتماع 2023کا پہلا سیشن 2 نومبر کی عصر سے شروع ہوکر 5 نومبر کی صبح اختتامی دعا پر اختتام پذیر ہوگا۔

پہلے سیشن میں شرکت کرنے والے علاقوں میں کرک ،بنوں،لکی مروت ،دیر،باجوڑ،تمرہ گرہ ،چترال ،راولپنڈی ،جہلم ،اٹک ،تلہ کنگ ،چکوال ،سرگودھا،خوشاب ،بھکر،میانوالی ،کشمیرکے تمام اضلاع اورصوبہ سندھ کے تمام اضلاع ( کراچی کے علاوہ)شرکت کرینگے اسی طرح دوسرا سیشن 9 نومبربروز جمعرات کو بعداز نماز عصر سے شروع ہوکر 12 نومبر بروز اتوار کو اختتام پذیر ہوگا جس میں شرکت کرنے والے حلقوں میں کوہاٹ ،ہنگو،کرم اورکزئی ایجنسی ،تیراہ ،درہ آدم خیل ،صدہ ،مردان ،ملا کنڈ،درگئی ،صوابی ،غازی تربیلا،گلگت ،بشام ،بٹگرام ،مانسرہ ،چلاس ،ایبٹ آباد،کوہستان ،ہری پور ،تورغر،بہاولنگر،بہاولپور،رحیم یار خان ،لودھراں،گوجرانوالہ ،گجرات ،شیخو پورہ،حافظ آباد،سیالکوٹ ،ناروال،منڈی بہاؤ الدین کے اضلاع شامل ہو نگے۔

،بھارت سمیت دنیا بھر سے تبلیغی اکابرین بدھ کی شام تک پاکستان پہنچ جائیں گے ۔ریلوئے حکام نے ملت ایکسپریس کا روٹ فیصل آباد کی بجائے رائے ونڈ خانیوال روٹ اجتما ع ایام کیلئے تبدیل کردیا ہے جبکہ مسافروں کی سہولت کیلئے بکنگ اسٹاف اور ریلوئے پولیس کی اضافی نفری تعینات کردی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے