مہنگائی آسمان سے باتیں کرنے لگی کوئٹہ میں مرغی کا گوشت 400 روپے فی کلو ہوگئی
کوئٹہ : مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے کوئی ایسی چیز نہیں جس کی قیمت غریب عوام کے دسترس میں چاول ٗ گھی ٗ دالیں سمیت اشیاء خوردونوش کی چیزیں کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں مرغی کاگوشت غریب میں دسترس میں تھا اب وہ بھی کوئٹہ میں 400 روپے کلو فروخت ہورہا ہے
اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے نے نیا ریکارڈ قائم کر دیا۔ روزمرہ کی اشیا کے ساتھ ساتھ مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں بھی اچانک اضافے نے عوام کو مزید پریشان کر دیا۔ اب مرغی کا گوشت بھی عوام کی پہنچ سے باہر ہو گیا۔
کوئٹہ میں بھی مرغی کا گوشت 480 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے جبکہ لاہور میں 344 تو ملتان میں بھی 350 روپے کلو تک پہنچ گیا ہے۔
پولٹری فارمرز نے گوشت کی قیمت میں اضافے کی وجہ مرغیوں کے خوراک کو قرار دے دیا۔ کہتے ہیں کہ مرغیوں کی خوراک دگنی مہنگی ہو گئی ہے جس کی وجہ سے چکن تو مہنگا ہو گا ہی جبکہ دکانداروں کا کہنا ہے کہ جب گوشت مہنگا ملے گا تو مہنگا ہی فروخت کریں گے۔
کراچی: ملک بھر میں مرغی کی قیمت آسمانوں سے باتیں کرنے لگی۔ کراچی میں مرغی کا گوشت 5 سو روپے کلو تک پہنچ گیا۔