صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی احساس محرمیوں کا خاتمہ ہو سکے،وزیر اعلیٰ بلوچستان

سبی(ڈیلی گرین گوادر)نگراں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا ہے کہ موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سفری سہولتیں فراہم کی جائیں تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی ریلوے اسٹیشن پر سبی ہرنائی ٹرین کی بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے شاہد اشرف تارڑ،چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر،وزیر داخلہ کیپٹن(ر) زبیر جمالی،سیکرٹری ریلوے سید مظہر شاہ،ڈی ایس ریلوے غلام فرید،،ڈی آئی جی پولیس سبی ریجن ڈاکٹر فرحان زاہد،ڈپٹی کمشنر سبی ڈاکٹر خڈا رحیم میروانی،ایس ایس پی سبی عنایت اللہ بنگلزئی سمیت علاقائی معتبرین و معززین کی بڑی تعداد موجود تھے انہوں نے کہا کہ 18سال بعد سبی تا ہرنائی ریلوے ٹرین سروس کی بحالی سے سبی اور ہرنائی کے عوام کا درینہ مسلہ حل ہوا ہے انہوں نے کہا کہ سبی ہرنائی ریلوے لائن کی بحالی سے سبی اور ہرنائی کے عوام کو نہ صرف فائدہ ہوگابلکہ سامان کی رسائی میں بھی با آسانی ہوگی بلکہ روز گار کے مواقع بھی بڑھیں گے میر علی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ سبی ہرنائی کے درمیان سٹرک کی عدم موجودگی کے باعث دونوں طرف کی عوام کو مشکلات کا سامنا تھا اب ریل کی بحالی سے ہرنائی کے عوام کو سستے سفری سہولیات میسر ہونگے سبی اور دیگر علاقوں کی عوام کو تازہ سبزیاں،پھل تازہ ملیں گے جس سے صوبائی و علاقائی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ سبی اور ہرنائی کی سیکیشن کی بحالی سے سبی اور ہرنائی کے عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوا ہے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ آئندہ چند دنوں میں سبی اور بلوچستان کی عوام کو مذید خوشخبریاں ملیں گی یقینا بلوچستان کی عوام جو ایک احساس محرومی میں مبتلا تھے وزیر اعظم پاکستان اور صوبائی حکومت کی کوشش ہے کہ بلوچستان کے عوام کی احسامی محرمیوں کا خاتمہ ہو سکے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ ہیلتھ کارڈ کی اجراء کے بعد بلوچستان کی عوام کواب ملک کے بڑے ہسپتالوں میں صحت کی بہترین سہولیات مفت ملے گی جو کہ صوبائی حکومت کا عوام کے لے ایک تحفہ ہے لیکن میں سمجھتا ہوں بلوچستان کی عوام کو صحت اور تعلیم کی بہتر سے بہتر سہولیت میسر ہوں تاکہ یہاں کے عوام بھی مستفید ہو سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے