ضلعی انتظامیہ کی منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی، پانچ افراد گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد
مستو نگ (ڈیلی گرین گوادر) ضلعی انتظامیہ کی منشیات میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی، پانچ افراد گرفتار، بڑی مقدار میں منشیات برآمد، منشیات لیجانے کیلئے استمال کی جانیوالے تین موٹرسائیکل اور رکشہ کو حراست میں لیلیا،تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر مستونگ عبدالرزاق ساسولی کی خصوصی احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر مستونگ عطاالمنعم بلوچ کی نگرانی میں میجررسالدار پیرمحمدعلیزئی کے سربرائی ولی خان لیویز تھانہ کے آفیسران پر مشتمل لیویز فورس کے ہمراہ منشیات کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری، گزشتہ رات ولی خان تھانہ کے حدود میں کاروائی کرتے ہوئے منشیات کی لعنت میں ملوث تین افراد کو گرفتار کرلیا ملزمان کے قبضہ سے بڑی مقدار میں منشیات کی پڑیاں اور تین عدد مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرلی، جبکہ دوسری کاروائی میں ایک رکشہ سے بنگ برآمد کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار اور رکشہ کو حراست میں لے کر تمام ملزمان کو تفتیش کیلئے ولی خان لیویز تھانہ منتقل کردیا، اس موقعے پر اسسٹنٹ کمشنر کا کہناتھا کہ منشیات ایک لعنت ہے اور منشیات کے مکروہ دہندے میں ملوث عناصر سماج اور انسانیت کے دشمن ہے جنہیں کسی صورت نہیں بخشا جائیگا منشیات کی لعنت کے خاتمہ کیلئے سخت کاروائی کررہے ہیں، اور منشیات کی مکروہ دہندے میں ملوث عناصر کو ہرحال میں قانون کے گرفت میں لایاجائے گاانہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ منشیات کے مکروہ دیندے میں ملوث عناصر کے خلاف کاروائی میں انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔