جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے۔ہفتہ کو جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، جے یوآئی ڈیجیٹل میڈیا کے سربراہ انجینئر ضیاء الرحمان، حماس کے رہنما ء ڈاکٹر ناجی ظہیر کے ہمراہ تین روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچ گئے ہیں، کوئٹہ ایئر پورٹ پر جمعیت علماء اسلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع، سید محمود شاہ سمیت دیگر قیادت نے انکا استقبال کیا۔ مولانا فضل الرحمان آج کوئٹہ کے ایوب اسٹیڈیم میں طوفان اقصیٰ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ جلسہ عام سے حماس کے بانی سربراہ خالد مشعال وڈیو لنک، حماس کے رہنما ء ڈاکٹر ناجی ظہیر بھی خطاب کریں گے۔ ترجمان جے یوآئی اسلم غوری کے مطابق جے یوآئی بلوچستان کی جانب سے جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔