فلسطین میں اسرائیل نے مسلمانوں کی نسلیں اجاڑ دیں ہیں،ربعیہ طارق

لاہور(ڈیلی گرین گوادر)ملک میں بدامنی،مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کررکھا ہے۔فلسطین میں اسرائیل نے مسلمانوں کی نسلیں اجاڑ دیں ہیں،ان کے گھر بار،ہسپتال،اسکول،پناہ گاہیں،مہاجر کیمپ تک دن رات بمباری کے زد میں ہیں۔پوری دنیا غم و غصہ میں مبتلا ہے ۔پاکستان کے چوبیس کروڑ عوام سراپااحتجاج ہیں اور پنجاب حکومت لاہور میں عیش و عشرت کا دو ہفتوں کا جشن منانے کو بیتاب ہے۔شرم سے ڈوب مرنے کا مقام ہےصدر وسطی پنجا ربعیہ طارق اور ناظمہ حلقہ لاہور جماعت اسلامی عظمیٰ عمران نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی بےحسی پر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا زندہ دلان لاہور نے ملک و ملت کے لئےمشکل وقت میں ہمیشہ امدادی کاموں مثال قائم کی ہے۔ملک و ملت کے عین مشکل اور تکلیف دہ وقت میں گورنر پنجاب کا سولہ روزہ میوزک فیسٹول کا اعلان اہل لاہور کے ماتھے پر سیاہی ملنے کے مترادف ہے اہل۔لاہور ابھی اتنے سنگدل نہیں ہوئے کہ ایک جانب فلسطین میں دن رات ہزاروں مسلمان شہید ہورہے ہوں،ہزاروں زخمی و لاپتہ ہوں لاکھوں کی آبادی کا پانی اور ایندھن بند ہو۔علاج معالجہ دستیاب نہ ہودفنانے کو کفن تک نہ مِل رہے ہوں۔حماس امت مسلمہ کومددکےلیےپکاررہاہےرہاہو اسرئیل دوسری طرف ملک میں غریب کی بنیادی ضرورت کی ہر چیز آئے روز مہنگی ہورہی ہوں لوگ خودکشیاں کررہے ہوں وہاں کوئی جشن کیسے مناسکتا ہے؟صدر وسطی پنجاب ربعیہ طارق اورناظمہ حلقہ لاہور عظمیٰ عمران نے مطالبہ کیا کہ گورنر پنجاب فی الفور میوزک فیسٹول کا اعلان واپس لیں اور قومی حمیت کا مظاہرہ کریں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے