حکومت بلوچستان نے مختلف محکموں کے 18سیکرٹریز کے تبادلے کر دیئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت بلو چستان نے مختلف محکموں کے 18سیکرٹریز کے تبادلے کر دیئے۔ چیف سیکر ٹری بلو چستان شکیل قادر خان کے جا ری کر د ہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان نے وزیر اعلیٰ بلو چستان کی منظور ی اور الیکشن کمیشن کی رضامندی سے غلام علی بلوچ کا تبادلہ کر کے انہیں محکمہ ایس این جی اے ڈی، حافظ عبد المجید کو سیکر ٹری پی اینڈ ڈی، ندیم الرحمن کو سیکر ٹری محکمہ کلائمیٹ چینج اینڈ انوائرنمنٹل، اسحاق جمالی کو سیکرٹری محکمہ مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی،دوستین جمالدینی کو چیئر مین سی ایم آئی ٹی تعینات کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق جاوید انور شاہوانی کو سیکر ٹری محکمہ اسپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز، عبد الر حمن بزدار کو سیکرٹری محکمہ ایکسائز، ٹیکسیشن اینڈ اینٹی نارکوٹکس،اسفند یار خان کو سیکر ٹری محکمہ جنگلات و جنگی حیات، عبد اللہ خان سیکر ٹری محکمہ ہیلتھ، محمد علی کاکڑ کو سیکر ٹری پروسیکیوشن، نیاز احمد نیچاری کو سی ایم آئی ٹی کا ممبر تعینات کر دیا گیا ہے۔ اعلامیہ کے مطابق نور احمد پیرکانی کو سیکر ٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ ودیہی ترقی، ڈاکٹر محمد اکبر حریفال کو ممبر سی آئی ٹی، اصغر حریفال کو سیکر ٹری محکمہ پا پو لیشن اینڈ ویلفیئر، سید ظفر بخاری کو سیکرٹری محکمہ توانائی، بشیر احمد بازئی کو ممبر سی ایم ٹی، حافظ عبد الباسط سیکر ٹری محکمہ آبپاشی اور قطب خان مینگل کو سیکر ٹری محکمہ بین الصوبائی رابطہ تعینات کر دیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے