پشتونخواملی عوامی پارٹی نے 2 نومبر کو زمیندارایکشن کمیٹی کے پہیہ جام ہڑتال کی حمایت کردی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پشین میں پشتونخواملی عومی پارٹی اور زمیندار ایکشن کمیٹی کی گزشتہ روز مشترکہ میٹنگ ہوئی جس کی صدارت سردارامجد ترین نے کی ضلع قلعہ عبداللہ سے ڈپٹی سیکرٹری محمد اکبر کاکڑ، پشین سے سید شراف آغا، قلعہ عبداللہ سے زمیندار ایکشن کمیٹی کے حاجی عبدالجبار کاکڑاور پشین سے سیدعبدالقہار آغا موجود تھے میٹنگ میں 2نومبر کو پہیہ جام ہڑتال سے متعلق مشترکہ حکمت عملی طے کی گئی اور 30اکتوبر کے اجلاس میں پشتونخواملی عوامی پارٹی اور تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شرکت کرینگے۔پشتونخواملی عوامی پارٹی نے زمیندار ایکشن کمیٹی کو احتجاج میں بھرپور شرکت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے