بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا ء کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، اسد اللہ کاکڑ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا ء کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں، ہیلتھ کارڈ پروگرام کاافتتاح 30 اکتوبرکومتوقع ہے، ہیلتھ کارڈ سے صوبے کے21 لاکھ خاندانوں کوعلاج کی مفت سہولت میسرآسکے گی۔ یہ بات چیف ایگزیکٹو افیسر بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام اسد اللہ کاکڑ نے نجی ٹی وی سے بات چیت کر تے ہوئے کہی۔اسد اللہ کاکڑ نے بتایا کہ بلوچستان میں ہیلتھ کارڈ کے اجرا کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، محکمہ صحت کی ٹیم ٹیسٹ ٹرائل کررہی ہے،امید ہے کہ 30 اکتوبرکو نگراں وزیراعلی میرعلی مردان ڈومکی ہیلتھ کارڈ پروگرام کاافتتاح کریں گے،سی ای او بلوچستان ہیلتھ کارڈ پروگرام نے بتایا کہ ہیلتھ کارڈ سے صوبے کے21 لاکھ خاندانوں کوعلاج کی مفت سہولت میسرآئے گی، ہیلتھ کارڈ ہولڈر ملک کے 1200 ہسپتالوں سے دس لاکھ روپے تک علاج کراسکتے ہیں،بلوچستان کے شناختی کارڈ ہولڈر کا صحت کارڈ ان کا شناختی کارڈ ہی ہوگا،بلوچستان میں صحت کارڈ کا منصوبہ پچھلے پانچ برسوں سے التوا کا شکار تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے