موجودہ مہنگائی کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روٹی کی قیمت میں مناسب اضا فہ کیا جائے،محمد نعیم خان خلجی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان تندور ایسو سی ایشن کے چیئر مین محمد نعیم خان خلجی نے پرائس کنڑول کمیٹی کی جانب سے روٹی کی قیمت میں کمی کر نے کے فیصلے کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ مہنگائی بالخصوص گیس اور بجلی کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روٹی کی قیمت میں مناسب اضا فہ کیا جائے بصورت دیگر ہم 30اکتوبر کو اپنی دکانیں بند کردیں گے۔ یہ بات انہوں نے جمعرات کو حاجی شیر محمد خلجی، عبد الوکیل، حاجی نادر کے ہمراہ کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفر نس کر تے ہوئے کہی۔ محمد نعیم خان خلجی نے کہا کہ بلو چستان تندور ایسو سی ایشن کئی ماہ سے بڑھتی ہوئی مہنگائی، آٹے، یو ٹیلیٹی بلز اور لیبر کی تنخواہوں میں اضا فے کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ سے روٹی کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر رہے ہیں لیکن روٹی کی قیمت میں اضا فے کی بجائے گزشتہ دنوں پرائس کنٹرول کمیٹی کے ذریعے قیمت میں کمی کر نے کا عندیہ دیتے ہوئے نوٹیفکیشن جا ری کیا گیا جسے ہم مستر د کر تے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کوئٹہ میں پو لیس اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آئے روز تندوروں پر چھاپے ما رکر بھا ری جرمانے اورگرفتاریاں کر نا کہاں کا انصاف ہے؟ انہوں نے کہاکہ حکومت ہمیں پر امن طور رپ کاروبار کر نے کی اجازت دیتے ہوئے تندور میں کام کر نے والوں کو کارڈ جا ری کرے تاکہ ہم اپنا کاروبار جا ری رکھ سکیں اگر حکومت اور ضلعی انتظامیہ نے ہماری ساتھ ہو نے واے ناروا سلوک کا نوٹس نہیں لیا تو مجبوراً 30اکتوبر سے اپنی دکانیں بند کر دیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں عوام کی مشکلات اور تکالیف کا بخو بی اندازہ ہے ہم نہیں چاہتے کہ ہم اپنے مسائل کے حل کے لئے لو گوں کے لئے تکلیف کا باعث بنیں۔ انہوں نے نگراں حکومت بلو چستان سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طورپر موجودہ مہنگائی اور گیس، بجلی کی قیمتوں کو مد نظر رکھتے ہوئے روٹی کی قیمت میں مناسب اضافہ کیا جائے بصورت دیگر ہم 30اکتوبر کو اپنی دکانیں بند کردیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے