تمام آفیسران زیر تعمیر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں، قمبر دشتی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی کی زیر صدارت نصیرآباد ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں اور دیگر درپیش مسائل کے متعلق کمشنر نصیرآباد کانفرنس ہال میں ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیف انجینئر روڈز میراحمد مینگل مختیار احمد کاکڑ سپرنٹینڈنٹنگ انجینئر روڈز حامد جان بنگلزئی ایس ای بلڈنگز جہانگیر کھوسہ ایگزیکٹو انجینئرز عبدالرحمان کاکڑ بوستان خان چانڈیو امتیاز احمد کھوسہ قاضی عتیق احمد اکبر علی لاشاری میر محمد کھوسہ سمیت دیگر آفیسران موجود تھے تمام ایکس ای اینز نے اپنے اپنے اضلاع میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے متعلق تفصیل سے بریفنگ دی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی سیکرٹری مواصلات و تعمیرات قمبر دشتی نے کہا کہ تمام آفیسران زیر تعمیر منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لئے ہر ممکن وسائل بروئے کار لائیں کام کے معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ ہرگز قبول نہ کریں 25 نومبر کو پھر سے نصیرآباد ڈویڑن کا دورہ کروں گا تحصیل چھتر پل و دیگر زیر تعمیر منصوبوں کا افتتاح کیا جائے گا تمام روڈ کے بھرم پشتوں کے کام کو ہر صورت یقینی بنایا جائے نوتال گنداواہ اور صحبت پور تا کشمور روڈ جیسے بڑے منصوبوں پر خصوصی توجہ مبذول کی جائے جاری ترقیاتی منصوبوں پر کسی قسم کی کوتاہی ہرگز نہ برتیں ہماری کوشش ہے کہ جو اسکیمات اس سال مکمل ہوں گی اس کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں فنڈز کی فراہمی و دیگر اہم مسائل حل کرنے کے لیے ہم سرگرداں ہیں سیلاب سے نصیرآباد ڈویڑن کے تمام اضلاع میں مواصلات و تعمیرات کے انفراسٹرکچر کو جو نقصان پہنچا ہے اس کی بھی تمام تر تفصیلات مرتب کی جائے انہوں نے کہا کہ جاری ترقیاتی اسکیمات کی تکمیل کے بعد عوام براہ راست مستفید ہوگی ترقیاتی عمل کی جانچ پڑتال کے لیے آفسیران فیلڈ پر کام کریں اگر کام میں کوتاہی برتی گئی تو سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی پی سی ون کے مطابق کام کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں تمام انجینئرز اپنی مہارت کے تمام جوہر ترقیاتی اسکیمات کو بہتر انداز میں پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے استعمال کریں تاکہ منصوبے درست سمت سے ہو کر پایہ تکمیل تک پہنچیں صوبائی سیکرٹری نے کہا کہ ایڈوانس ادائیگی ہرگز نہ کی جائے ترقیاتی عمل میں جو چیلنجز درپیش آرہے ہیں ان کا بہتر انداز میں تدارک کیا جائے جاری ترقی اسکیمات کی جانچ پڑتال کے لئے ایس ڈی او اور سب انجینئرز پر ٹیم مشتمل کی جائے تاکہ وہ ان منصوبوں کے معیار کو پرکھیں انہوں نے کہا کہ جو ٹھیکیداران محکمے کے قوانین پر پورے نہیں اتر رہے اور کام کے معیار سمیت منصوبوں کی تکمیل میں دلچسپی نہیں لے رہے ان کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے۔