17 سال بعد سبی اور ہرنائی کے درمیانٹرین سروس کی بحالی سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی،جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نگران صوبائی وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے سبی ہرنائی ریل سروس کی بحالی پر عوام اور حکام کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ 17 سال بعد سبی اور ہرنائی کے درمیان گزشتہ روز ریل سروس کا کامیاب آغاز کیا گیا۔ ٹرین سروس کی بحالی سے عوام کو سہولیات میسر آئیں گی اور علاقے پر بہترین معاشی اثرات مرتب ہوں گے۔ سبی ہرنائی ریل سروس کی بحالی سے مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے علاقے کے ریلوے سٹیشن پر مقامی افراد کا پر جوش ردعمل دیکھ کر دل خوش ہوا۔ سبی تا ہرنائی ریل سروس کی بحالی خوش آئند اقدام ہے ریلوے حکام اور فرنٹیئر کور کی کاوشوں کو سراہتے ہیں ایف سی نے ریل سروس کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ صوبائی حکومت ہر?س مثبت اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے جس سے عوام مستفید ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے