عرب سمیت دیگر مسلم ممالک مزید انتظار نہ کریں اسرائیل کی مزاحمت کا اصولی فیصلہ کریں، سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) سابق گورنر بلوچستان سردار گل محمد خان جوگیزئی نے کہا ہے اسرائیل کی بمباری سے ہسپتال رہائشی مقامات اور شہروں پر شدید بمباریوں سے ابتک پانچ ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور پندرہ ہزار شدید زخمی ہوئے ہیں جنکی شہادتیں عالم اسلام کیلے بڑے دکھ اور افسوس کی بات ہے آج صیحونی دہشت گردی امریکہ اور نام نہاد اقوام متحدہ کود یکھائی نہیں دے رہی یہ سب اسلامی اور مسلمانوں کی نسل کشی کے در پے ہیں مجھے اسلامی ممالک کی خاموشی پر بھی بہت افسوس ہے عرب اور دیگر مسلم ممالک مزید انتظار نہ کریں اسرائیل کی مزاحمت کا اصولی فیصلہ کریں فلسطین کو مسمار کیا جارہا ہے غزہ کو مکمل ملیامیٹ کردیا گیا ہے پانی خوراک بند کر کے کربلا کی یادیں ایک دفعہ پھر تازہ ہو گئی ہیں اسرائیل جنگی جرائم میں ملوث ہے عالمی عدالت انصاف بھی خاموش ہے انہوں نے کہا کہ او آئی سی عرب لیگ اور مسلم ممالک صرف مزمت کررہے ہیں آج انسانی حقوق کے دعویدار ران اور عالمی ادارے بھی سب خاموش ہیں سب امریکہ کے ڈر سے بات نہیں کرہے ان کے سامنے مسلمان کے بچے خواتین اور لوگ انسان نہیں ہیں مغربی میڈیا پر بھی اسرائیلی لابی مسلط ہے جسکی مزمت کرتا ہوں انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین پر 57 مسلم ممالک اپنا بلاک بناکر اسرائیل کو سبق سیکھانے کیلئے مشترکہ فوجی اپریشن کریں اسکے علاوہ اور کوئی اپشن ہمارے پاس نہیں بچا اسرائیل اب غزہ کا محاصرہ کر کے زمینی حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے اور پورے فلسطین سمیت ہمسایہ عرب ممالک پر قبضہ کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے جو کہ کھبی شرمندہ تعبیر نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں فلسطین کے تنظیم حماس کے مجاہدین کی ہر طریقے سے کمک کرنی چاہیے یہ وقت ہاتھ سے کسی صورت نہیں نکلنا چاہیے انہوں نے کہا کہ ترکیہ سعودی عرب ایران ملایشیا اور پاکستان وہ واحد اسلامی ریاستیں ہیں جو کہ مظلوم فلسطینی عوام اور مجاہد ین کی بھر پور مدد کر کے ہم فلسطین کی جنگ جیت سکتے ہیں آج قبلہ اول کی آزادی کیلئے مسلمانوں پر کڑا امتحان آن پہنچا ہے اس وقت فلسطین کے عوام پاکستان کے طرف دیکھ رہے ہیں ہمیں انہیں کسی صورت مایوس نہیں کرنا چاہیے انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ کا اجلاس بے مقصد اوروقت ضایع کرنے کے سوا کچھ بھی نہیں کر پایا یہ ادارہ امریکہ کا غلام بن چکا ہے ہمیں چین روس ودیگر نیوٹرل ممالک کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے پاکستان اسلامی دنیا کا پہلا ایٹمی ملک ہے ہم ایک زمہ دار اسلامی ملک ہیں اور ہمیں اسلامی ممالک کی ہر مشکل وقت میں مدد کرنی چاہیے پاکستان کو اس وقت خوراک ڈاکٹرز اور رضاکاروں اداروں کی ٹیموں کو فلسطین روانہ کرنے کا خیرمقدم کیا اس وقت ان چیزوں کی وہاں پر اشد ضرورت بھی ہے۔