اسپورٹس میں سیاست ناقابل قبول ہے، شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ہو رہا ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگراں صوبائی وزیر کھیل نوابزادہ جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ اسپورٹس میں سیاست ناقابل قبول ہے، شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ہو رہا ہے،بلوچستان ہر اسپورٹس کیلئے محفوظ ہے،باہر کے لوگ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں۔ یہ بات انہوں نے بدھ کو سکندر جمالی آڈیٹو ریم سول سیکر ٹریٹ میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی۔ نگراں صوبائی وزیر جمال رئیسانی نے کہا ہے کہ تھوڑے عرصے کیلئے آئے ہیں مگر کام بہت کرنا چاہتے ہیں،اسپورٹس کے ذریعے ایک اچھا پیغام دینا چاہتے ہیں وزیراعلی گولڈ کپ سمیت دیگر ٹورنامنٹس کامیاب رہے بلوچستان ہر اسپورٹس کیلئے محفوظ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں جاپان، کوریا، چین، ٹھائی لینڈ کے سفیروں سے ملاقاتیں کی،باہر کے لوگ بلوچستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتے ہیں چین کے ساتھ فٹ بال کوچز کے حوالے سے معاہدہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید نوابزادہ سراج رئیسانی اسپورٹس فیسٹیول کا افتتاح ہو رہا ہے،فیسٹیول میں میل اور فی میل شرکت کرینگے،باڈی بلڈنگ،فٹ بال،اسکوائش، والی بال، بیڈمنٹن، ووشو سمیت دیگر کھیل فیسٹیول میں کھیلے جائینگے۔جمال رئیسانی نے کہا کہ اسپورٹس میں سیاست ناقابل قبول ہے کسی سیاسی جماعت کو اسٹیڈیم استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔