ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ء عبدالستار شاہوانی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ء و سابق کونسلر عبدالستار شاہوانی نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔ منگل کو ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ء و سابق کونسلر عبدالستار شاہوانی نے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان سے مستعفی ہوکر پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سابق صوبائی وزیر حاجی علی مدد جتک کی سربراہی میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر نے کا اعلان کر دیا۔اس موقع پر حاجی علی مدد جتک نے سابق کونسلر عبدالستار شاہوانی کو پارٹی پرچم کا مفلر پہنایا اور پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے پر خوش آمدید کہا۔ شمولیتی تقریب میں پی پی پی کے صوبائی ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن میر ولی محمد قلندرانی،چوہدری شان سلامت،پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بلوچستان کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوسف بنگلزئی،میر عبداللہ نیچاری،ایاز لہڑی،چیئرمین سرور نوتانی و یگر بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے