پولیوکے مکمل خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ سعد بن اسد

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ڈپٹی کمشنر کوئٹہ لیفٹیننٹ(ر) سعد بن اسد کی زیر صدارت 30اکتوبر سے شروع ہونے والی پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے حوالے سے ڈی پیک کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایچ او کوئٹہ، ڈاکٹر فرحان،ڈاکٹر صفدر، اسسٹنٹ کمشنرز،محکمہ پولیس،ڈبلیو ایچ او،یونیسف اور دیگر اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس کو گزشتہ پولیو مہم میں ٹیموں کی کارکردگی اور کوریج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے متعلقہ حکام کوسختی سے ہدایات جاری کرتے ہوے کہا کہ پولیوکے مکمل خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔ دوران مہم ٹیموں کی سیکیورٹی فل پروف بنایا جائیگا۔اور سیکیورٹی اہلکاران اپنی ڈیوٹی پوری ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دے تاکہ تمام انتظامات فل پروف ہوسکے۔جبکہ انسداد پولیو مہم میں غفلت برتنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔

انہوں نے کہاکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے متعلقہ حساس ایریا میں چیکنگ اور گشت میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔دوسری جانب انکاری والدین پر خصوصی توجہ مرکوز کی جائے تاکہ وہ اپنے بچوں کو پولیو کے حفاظتی قطرے پلانے میں ٹیموں سے تعاون کریں۔ والدین کی غفلت سے ان کے اپنے بچوں سمیت معاشرے کے دیگر بچوں کے لیے بھی خطرے لاحق ہے۔انہوں نے کہاکہ اپنے معاشرے کو پولیو سے پاک کرنا ہمارا اولین ترجیح ہے۔جس پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ انسداد پولیو مہم میں انکاری والدین اور مسنگ بچوں بڑے چیلنجز ہیں ان پر توجہ دیکر مہم کو کامیاب کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ انسداد پولیو مہم میں کوئی بھی ایک بچہ پولیو کے حفاظتی قطرے سے محروم نہ رہے۔حساس یونین کونسلوں اور ایریا پر توجہ دیکر پولیو مہم کا کامیاب کیا جاسکتا ہے۔اجلاس میں 30اکتوبر سے 03نومبر تک پانچ روزہ انسداد پولیو مہم کے سیکورٹی اور دیگر انتظامات کے جائزہ لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے