مستونگ روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی اے پی کے رہنما جاں بحق

مستونگ :کیڈٹ کالج لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے بی اے پی کے سابق رہنما جاں بحق تفصیلات کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی کے سابق رہنما و کیڈٹ کالج مستونگ کے ملازم میر دریا خان لہڑی کوکیڈٹ کالج لنک روڈ پر کلی حافظ آباد کے قریب نامعلوم مسلح افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب وہ کیڈٹ کالج سے نکل کر اپنے گھر کلی چکل نزدکیڈٹ کالج جا رہے تھے۔ متعدد گولیاں لگنے سے میر دریا خان لہڑی موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے واقع کے بعد نعش کو ضروری کاروائی کے لیے شہید نواب بخش میموریل ہسپتال منتقل کر دیا گیاتاہم فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہ ہو سکی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے