سندھ، سیلاب فنڈ کٹوتی، سرکاری ملازمین کی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ

کراچی(ڈیلی گرین گوادر)سندھ حکومت نیسرکاری ملازمین کو 2022 سیلاب فنڈ کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کا فیصلہ کرلیا۔تفصیلات کے مطابق تمام سرکاری ملازمین کی اگست 2022 میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کے حوالے سے محکمہ خزانہ سندھ نے خط ارسال کردیا۔

خط سیکشن افسر ایس آر ون سرمند علی کے دستخط سے جاری کیا گیا،خط اکاﺅنٹنٹ جنرل سندھ اور ضلع مالیاتی افسران کو جاری کیا گیا ہے۔خط میں عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، عدالت نے سرکاری ملازمین کی ریلیف فنڈ میں کٹوتی کی گئی تنخواہیں واپس کرنے کی ہدایت کی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں حکومت سندھ نے سیلاب متاثرین کیلئے ”سندھ فلڈ ریلیف فنڈ”قائم کیا تھا۔سندھ حکومت نے گریڈ 1تا 22 کے سرکاری ملازمیں کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان کیاتھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے