بی این پی کے جلوس میں فساد کا خطرہ ہے،دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا،جان اچکزئی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر اطلاعات جان اچکزئی نے بی این پی کے لانگ مارچ پرردعمل دیتےہوئےکہا کہ بی این پی کے سربراہ سردار اختر مینگل کا مخالفین سے زمین کا تنازعہ ہے حکومت نے وڈھ تنازعہ کے حل کے لیے باقاعدہ کمیٹی قائم کی کمیٹی کا دو بار اجلاس منعقد ہوا۔ کمیٹی کے اجلاس میں بی این پی کے کسی بھی ممبر نے شرکت نہیں کی وڈھ تنازعہ میں کئی افراد قتل ہوئے، لیکن سردار اختر مینگل نے ان کے لواحقین سے تعزیت تک نہیں کی۔عدالت عالیہ کے حکم پر امن وامان کے پیش نظر دفعہ 144 نافذ کیا بی این پی کے لانگ مارچ کا کوئی جواز نہیں ہےدفعہ 144 کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔بی این پی کے جلوس میں فساد کا خطرہ ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے