40 روز کے چِلے پر گیا تھا، لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا،شیخ رشید

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں 40 روز کے چِلّے پر گیا ہوا تھا، چِلّے کے دوران لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا، انہیں کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، پی ٹی آئی کو بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں بنتی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ میں 40 دن کے چلے پر گیا ہوا تھا، چلے کے دوران لوگوں نے میرے ساتھ تعاون کیا، چلے کے دوران کافی کچھ سوچنے کا موقع ملا۔شیخ رشید نے کہا کہ آج بھی فوج کے ساتھ کھڑا ہوں، چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو ہمیشہ سمجھایا کہ افواج سے بناکر رکھو، کسی سیاستدان کو کسی فوجی افسر کا نام نہیں لینا چاہیئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کسی نے کوئی نقصان نہیں پہنچایا، پی ٹی آئی کو بتایا کہ اسٹیبلشمنٹ سے لڑائی نہیں بنتی، سیاستدانوں اور اداروں کو مل کر چلنا چاہیئے،شیخ رشید نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کے وقت ملک سے باہر تھا، میری مذمت کو زیادہ سنا نہیں گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے