وکیل شیرافضل مروت پراسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان تحریک انصاف کے وکیل شیر افضل مروت پر اسلام آباد کے تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق شیر افضل مروت نے گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل پر تشدد کیا۔شیر افضل پر جان سے مارنے اور راستہ روکنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے کیس میں پیشی کے لیے شیر افضل مروت سپریم کورٹ پہنچے تو گیٹ پر شہری سے الجھ پڑے اور لڑائی بڑھ کر ہاتھا پائی کی نوبت آ گئی تھی۔

شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ شہری نے انہیں بلاوجہ گالی دی اور وہ اس شخص کو نہیں جانتے تھے۔عینی شاہدین کے مطابق شہری درخواست دینے تھانہ سیکریٹریٹ چلا گیا تھا جبکہ شیر افضل مروت نے مزید بات کرنے سے انکار کردیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے