سیکورٹی تحفظات کی وجہ سے بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہئے،ترجمان حکومت بلوچستان

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)ترجمان حکومت بلوچستان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے لانگ مارچ کے اعلان کے رد عمل میں کہا ہے کہ بی این پی کا لانگ مارچ نہیں ہونا چاہیے، سیکورٹی تحفظات کی وجہ سے حکومت بلوچستان کو اس حوالے سے بڑی تشویش ہے، انہوں نے ایک پریس ریلیز میں تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا ہے کہ عوام کے تحفظ اور امن و امان کا قیام صوبائی حکومت کی زمداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرامن مظاہرے ایک بنیادی حق ہیں، لیکن اس بات کو یقینی بنانا بہت ضروری ہے کہ ایسی سرگرمیاں شہریوں کے تحفظ اور سلامتی کو خطرے میں نہ ڈالیں۔ انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایسی سرگرمیوں پر پہلے ہی سے پابندی عائد ہے۔ انہوں نے بی این پی پر زور دیا کہ وہ لانگ مارچ ملتوی کرے، پریس ریلیز میں ترجمان نے بلوچستان کے تمام باشندوں کے لئے مستحکم اور محفوظ ماحول کو برقرار رکھنے کے لئے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا اور عوام کو یقین دلایا کہ حکومت قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھنے اور عوام کے مفادات کے تحفظ کے لئے پرعزم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے