حب،پاکستان کوسٹ گارڈز کی کارروائی،11 ہزار کلو چرس برآمد

حب : پاکستان کوسٹ گارڈزاورگوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی،1100کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمد04اسمگلرز کو گرفتارکرلیا گیا ہے۔ پاکستان کوسٹ گارڈز کے ترجمان کے مطابق پرائم منسٹر کے احکامات کے مطابق تمام متعلقہ ادارے بشمو ل پاکستان کوسٹ گارڈز ساحلی علاقہ جات میں منشیات کے خلاف سخت چیکنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس سلسلے میں پاکستان کوسٹ گارڈز اورگوادر پولیس نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئیگوادر کے علاقہ سٹی ہوڑہ میں بیش قیمت منشیات بیرون ملک اسمگل ہونے کی کوشش کو نا کام بنا دیا۔ پاکستان کوسٹ گارڈز اورگوادر پولیس نے گوادرکے مختلف علاقوں میں جوائنٹ ٹیمیں تشکیل دی۔اور دوران آپریشن متعلقہ علا قہ سے سمندر کے کنارے لوڈنگ کے دوران بیش قیمت منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی گئی جس میں 1100کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس،01عدد ٹویوٹا ہائی لیکس سنگل کیبن، 01عدد اسپیڈ بوٹ اور 04اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔پکڑی جانے والی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہے۔ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس انتھک محنت اور اعلی کارکردگی کو سراہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے