نواز شریف کے استقبال کیلئے (ن) لیگ کے قائدین اور کارکنوں پر مشتمل قافلہ بذریعہ ٹرین کوئٹہ سے لاہور کیلئے روانہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)پاکستا ن مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کے استقبال اور جلسہ میں شرکت کیلئے (ن) لیگ کے قائدین اور کارکنوں پر مشتمل قافلہ جمعہ کو بذریعہ ٹرین کوئٹہ سے لاہور کیلئے روانہ ہوگیا۔اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے پارٹی جھنڈے اور بینرز اٹھارکھے تھے جن پرنعرے درج تھے کارکنوں نے پارٹی قائدمیاں محمد نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔ اس موقع پر کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پرصحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کے مرکزی سینئررہنما چوہدری نعیم کریم، نصیر خان اچکزئی،حیدرخان اچکزئی نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) کے قائد وسابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کا آج پاکستان پہنچنے پر مسلم لیگ(ن) کے کارکنان اور عوام مینار پاکستان پر تاریخی استقبال کریں گے مینار پاکستان کا جلسہ انشاء اللہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا،مسلم لیگ(ن) بلوچستان کی کارکنان اپنے قائد کے استقبال اور جلسے میں شرکت کیلئے آج کوئٹہ سے بذریعہ ٹرین اور سڑک روانہ ہورہے ہیں اسکے علاوہ بلوچستان کے دیگر اضلاع سے بھی مسلم لیگ(ن) کے قافلے لاہور کیلئے روانہ ہوگئے ہیں ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر جو ترقی کا پہیہ روک گیا تھا وہ ایک بار پھر میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں رواں دواں ہو گا اور ملک کی معیشت ترقی کریگا اور ملک میں ترقی اور خوشحالی کا بول بالا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں چوہدری نعیم کریم نے کہا کہ میاں محمد نوز شریف کے ساتھ ماضی میں زیادتیاں کی گئیں اورانہیں جھوٹے اور بے بنیاد مقدمیں سزا سنائی گئی جس کی وجہ سے ملک کی ترقی رک گئی ملک ایک دفعہ پھر اندھیروں کی طرف دھکیل دیا گیا بیروزگاری،مہنگائی بے قابو ہوگئی انشا اللہ نوازشریف کی قیادت میں ملک ایک دفعہ پھر ایشیا ٹائیگر بننے کا سفر شروع کرے گا نوازشریف وہ سیاسی لیڈر ہے جو بین الاقوامی سطح پر مانے جاتے ہیں ان کے آنے سے ملک کے اندر سرمایہ کاری بڑھے گی اندھیرے روشنیوں میں بدل جائینگے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے نے سابق وزیراعظم سے اپنی امیدیں وابستہ کررکھی ہیں،عوام2018ء کے پرانے پاکستان کوواپس چاہتی ہے،عوام کو نئے پاکستان کے خوا ب دکھانے والوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیاتھا لیکن مسلم لیگ(ن) نے اسے تباہ ہونے سے بچالیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے