پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں، کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات، ایرانی ڈیزل، چھالیہ برآمد

اوتھل(ڈیلی گرین گوادر)پاکستان کوسٹ گارڈز کی اسمگلنگ کے خلاف مختلف کارروائیاں کروڑوں روپے کی مالیت کی منشیات، ایرانی ڈیزل، موبائلز،چھالیہ اور دیگر متفرق سامان برآمد کرکے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،پاکستان کوسٹ گارڈز اسمگلنگ کی کوششوں کو ناکام بناکر قومی خزانے کو کثیر مالی فائدہ پہنچاتی ہے.پاکستان کوسٹ گارڈز کے پریس ریلیز کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز پاکستان کی ساحلی پٹی و دیگر مختلف مقامات پر منشیات، ممنوعہ اشیاء اور انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کیلئے اپنا اہم کردار ادا کرتے ہوئے مختلف کارورائیوں میں پاکستان کو سٹ گارڈز نے اپنے فرائض کو ادا کرتے ہوئے اسمگلنگ کے خلاف گزشتہ دنوں مختلف علاقوں میں کی گئی کاروائیوں میں حب،وندر اور ناکہ کھارڑی کے درمیان غیر قانونی طور پرڈیزل اسمگلنگ کے خلاف اپریشن کئے اور 19ٹرکوں کوقبضے میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے وندر (بلوچستان)ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ، اوتھل اور دوسرے مقامات سے مختلف ٹرکوں اور مسافر کوچز سے6لاکھ45ہزارلٹیر ایرانی ڈیزل برآمد کرکے20 افراد کوگرفتار کر لیاگیا۔ایک اور کارروائی میں گوادرکے علاقے پلیری سے 280کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔جبکہ اسی طرح کی ایک کاروائی کی دوران اسپیڈ بوٹ کو پکڑاکر833کلوگرام اعلی کو ا لٹی کی چرس اور 42کلوگرام آئس برآمد ہوئی۔اسی دوران مختلف مسافر کوچز کے خفیہ خانوں سے80,417کلوگرام چھالیہ،24,163 پیکٹ انڈین گٹکااورمتفرق اشیاء برآمد ہوئیں۔جب کہ سپر ہائی وے (کراچی) چیک پوسٹ پر مسافر کوچ کی تلاشی کے دوران 274 اسمگل شدہ موبائل فون برآمد کئے گئے۔جیوانی اورکنٹانی سے294تارکین وطن کو گرفتارکیا گیا۔یہ تمام غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانے کی کوشش کر رہے تھے۔ابتدائی تفتیش کے بعدتمام تارکین وطن کو FIA کے حوالے کر دیا گیا۔تمام اسمگل کی جانے والی چھالیہ،ڈیزل،اور متفرق اشیاء کو پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔پکڑی جانے والی چھالیہ،ڈیزل،اورمتفرق اشیاء کی مالیت کروڑوں روپے کے لگ بھگ ہیپاکستان کو سٹ گارڈزاس امر کا اعادہ کرتی ہے کہ مستقبل میں بھی اس طرح کی بلا تفریق قانونی کاروائیاں تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی تا کہ وطنِ عزیز کوسمگلنگ سے نجات دلائی جا سکے اور اس مقصد کے حصول کے لئے تمام دستیاب وسائل کو بھرپور طریقے سے بروئے کار لایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے