بلوچستان، سر کاری محکموں میں ہو نے والی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی تحقیقات کیلئے آٹھ رکنی کمیٹی قائم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان میں گزشتہ تین ماہ کے دوران سر کاری محکموں میں ہو نے والی بھرتیوں میں مبینہ بے ضابطگیوں اور بد عنوانیوں کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی وزیر اعلیٰ معائنہ ٹیم کی سربراہی میں آٹھ رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی بلو چستان کے جا ری کر دہ اعلامیہ کے مطابق حکومت بلو چستان کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے بلوچستان کے سر کاری محکموں میں گزشتہ تین ماہ کے دوران ہو نے والی بھر تیوں میں مبینہ طور پر بے قائدگیوں اور بد عنوانی کی تحقیقات کر نے کے لئے چیئر مین سی ایم آئی ٹی کی سربراہی میں سیکرٹری فنانس، سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، ڈی جی خزانہ،ڈی جی اینٹی کرپشن کمیٹی،آئی ایس آئی، آئی بی اور ایم آئی کے نمائندوں پر مشتمل آٹھ رکنی کمیٹی قائیم کر دی کمیٹی بھرتیوں میں پائی جا نے والی بد عنوانی، خامیوں، بے ظابطگیوں، قوائد کے خلاف ورزی کی تحقیقات کر کے ذمہ داروں کا تعین کر ے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے