آنے والا دورچاغی کیلئے ایک نوید کی کرن لیکر طلوع ہوگا،میراعجاز سنجرانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق مشیر بی اے پی کے مرکزی رہنما میر اعجاز خان سنجرانی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ آنے والا دورچاغی کے لیئے ایک نوید کی کرن لیکر طلوع ہوگا ہمارا منشور ضلع چاغی کو ترقی کی جانب گامزن کرنا بلا تفریق ضلع بھر کے بنیادی مسائل حل کرنا ہے ہم تعصب سے بالاتر ہوکر لوگوں کے خدمت کرنے پر یقین رکھتے ہیں تاکہ ضلع کے تمام لوگوں کو مساوی بنیاد پر ترقی دے سکیں انھوں نے مزید کہا ضلع کے لوگ آنے والے جنرل الیکشن میں سوچ سمجھ کر اپنا حق رائے دہی استعمال کرے جس طرح بلدیاتی انتخابات میں ہمارا ساتھ دیا جنرل الیکشن میں بھی بھرپور انداز میں ساتھ دیں سیاسی مخالفین کی بہکاوے میں نا آئے انشااللہ عوام کی طاقت سے ہم میدان میں اترینگے اللہ پاک نے کامیابی سے ہمکنار کیا توچاغی کوصحت،تعلیم، بے روزگاری جیسے بنیادی مسائل کا ازالہ کرکے دم لینگیانھوں نے مزید بیان میں کہا ہے میری کارکردگی چاغی عوام کے سامنے روز روشن کی طرح عیاں ہے بغیر اقتدار کے ہم نے ضلع کے تمام سیکٹر میں اجتماعی انفرادی، کاموں کا جھال بچا دیا ہے جنکا ماضی میں کوئی نظیر نہیں ملتی ہے انھوں نے مزید کہا ضلع چاغی کے خصوصا دیہی علاقے انتہائی پسماندگی کی زندگی بسر کررہے تھے میں نے دیہی علاقوں میں لوگوں کے گھروں تک سولر کٹ کے ذریعے بجلی کی فراہمی یقینی بنائی ذرائع آمد رفت آبنوشی جیسے بنیادی مسائل جو انکا حق بنتا تھا انھیں فراہم کردیا ضلع کے طول و عرض میں بے شمار شہری علاقوں میں کھمبے اور ٹرانسفر نصب کرکے لوگوں کو بجلی کی سہولت سے آراستہ کیا،کسانوں کے لیئے کولڈ اسٹوریج بنایا،سینکڑوں بے روزگار نوجوانوں کو بلا تفریق مختلف محکموں میں برسر روزگارکیا انھوں نے بیان میں مزید بتایا عوام آنے والے الیکشن میں چاغی کے مسائل کو مدنظر رکھتے ہوئیہمارے کارواں میں شامل ہوجائیں تاکہ ہم سب ملکر ایک مثالی ضلع بنانے میں کامیاب ہوجائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے