افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے،سراج الحق

اسلام آباد (ڈیلی گرین گوادر)جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ فلسطین کیلئے بین الاقوامی سطح پر فنڈ قائم کیا جانا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ فلسطین کیلئے صرف بیانات تک ریاست کو محدود نہ کیا جائے، مغربی ممالک اسرائیل کی امداد کیلئے آگے آ سکتے ہیں تو ہم فلسطین کیلئے کیوں نہیں افغان مہاجرین کو تنگ کرکے نکالنا حکمت کے خلاف ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن نیٹ ورک اس وقت غزہ، مصر اور ترکی میں موجود ہے، اسلام آباد میں فلسطین کے مسئلے پر کانفرنس بلائی ہے، جن میں سابق سفیروں، سیاسی جماعتوں کے نمائندوں اور دانشوروں کو شرکت کی دعوت دی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ پاکستان نے طویل عرصے تک افغان باشندوں کواپنے ملک میں سکونت دی، افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کرنے والے عناصر کا خاتمہ کرے، پاکستان اور افغانستان کی غلط فہمیوں سے ہندوستان فائدہ اٹھائے گا۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کو ووٹ ملے گا توملک کو امن اورسکون ہو گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے