خضدار، کسٹمز نے1 ماہ کے دوران 24 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) خضدار کسٹمز نے ایک ماہ کے دوران 24 کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان برآمد کیا۔ ترجمان کسٹمز حکام کے مطابق خضدار کسٹمز نے ایک ماہ کے دوران چینی، یوریا کھاد، سیگریٹس، کپڑا، سپیئر پارٹس، آٹو پارٹس، چھالیہ، پان پراگ، ٹائرز، نان کسٹم پیڈ گاڑیاں اور دیگر سامان بر آمد کر کے قبضے میں لے لیا ہے، ترجمان کے مطابق گزشتہ رات سوراب کے مقام پر پنجگور سے آنے والی مسافر بسوں سے بڑی تعداد میں خشک دودھ، دہی، ڈیٹرجنٹ پوڈر، موٹر آئل، اور کاسمٹیکس اور اسی طرح ایک اور کاروائی میں کوڑکھیڑا چیک پوسٹ اسٹاف نے اطراف سے غیر ملکی پٹرول ڈیزل برآمد کرلیا مزید کاروائی جا ری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے