قدرتی آفات دنیا میں تباہی و بربادی لانے کے ساتھ غربت میں اضافے کا ذمہ دار ہے، میر محمد زبیر جمالی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر محمد زبیر جمالی نے کہا ہے کہ قدرتی افات کو روکنا انسان کی بس کی بات نہیں جبکہ قدرتی آفات نے دنیا میں تباہی و بربادی لانے کے ساتھ غربت میں اضافے کا ذمہ دار ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی ڈیزاسٹرز رسک ریڈکشن ڈے کی مناسبت سے پروانشل ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس میں مقررین نے قدرتی آفات کے خطرات کو کم کرنے کی کوششوں کو کلچر دینے اور اس مقصد کیلئے زیادہ سے زیادہ عوامی آگہی دینے اور قدرتی آفات کے نتیجے میں نقصانات کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی کو مختلف سطحوں پر عملی جامہ پہنانے پر زور دیا اس موقع پر ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے عطا اللہ مینگل و دیگر معززین نے خطاب کیا نگران وزیر داخلہ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے بلوچستان وسیع پیمانے پر ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا بہت بڑا فریضہ سرانجام دے رہا ہے لیکن بلوچستان کو اپنے ناہموار علاقوں، ساحلی علاقوں اور صحراؤں کے ساتھ، آفات کی تیاری اور ردعمل کے لحاظ سے وسیع چیلنجز کا سامنا ہے جبکہ اس خطے کی حفاظت کے عبوری نگہبان کے طور پر، ہمیں اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ ہماری ڈیزاسٹر مینجمنٹ کی حکمت عملی نہ صرف مضبوط ہے بلکہ بدلتی ہوئی ماحولیاتی اور سماجی حرکیات کے مطابق بھی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود ہمارا اولین مقصد ہے اور اس کوشش میں ہم کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے ہم ایک ایسے بلوچستان کی تعمیر کرنا، جو مؤثر طریقے سے آفات کو کم کر سکے گئی ہمیں ایک بڑی ذمہ داری ورثے میں ملی یہم سب مل کر صوبے کی ترقی اور بہبود میں اپنا حصہ ڈال سکتے ہیں تقریب میں ڈپٹی ڈائریکٹر امان اللہ رند، ودیگر اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔