کیسکوکی بجلی چوروں کے خلاف کارروائی، پشین اور لورالائی میں 15بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے درخواستیں دائر

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) وزارت توانائی(پاور ڈویژن) کی ہدایت پرکوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)صوبہ بھرکے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کیخلاف کاروائیاں کررہی ہے۔اس سلسلے میں کارروائی کے دوران نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں ریکوری کے علاوہ بجلی چوروں کے کنکشنز بھی منقطع کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں پیرکے روز بھی صوبائی دارلحکومت کوئٹہ سمیت صوبہ کے تمام آپریشن سرکلز میں بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی عمل میں لائی گئیں اوراس دوران کیسکوٹیموں نے قانون نافذکرنے والے اداروں کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بوستان کے علاقہ میں 15جبکہ دشت کے علاقہ سے 2غیر قانونی ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جن کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔اسکے علاوہ کوئٹہ شہرکے مغربی بائی پاس،سمنگلی روڈ،نواں کلی، چشمہ اچوزئی، کاسی روڈ،کلی درانی،اسٹیورٹ روڈ، جان محمدروڈکے علاقوں سے کاروائی کے دوران42 شنٹ اور ٹیمپرڈمیٹروں کو اُتاردئیے گئے۔اس کے علاوہ بلوں کی عدم ادائیگی پر79نادہندگان کے کنکشنزمنقطع کردئیے جن میں گھریلو، کمرشل اور انڈسٹریل صارفین شامل ہیں نیز کیسکوٹیموں نے نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 43لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 11لاکھ روپے بھی وصول کئے گئے۔ کیسکوپشین سرکل میں کیسکوٹیموں نے مختلف علاقوں سے نادہندگان کے 71کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کئے گئے نیز کارروائی کے دوران بقایاجات کی مدمیں نادہندگان سے44لاکھ روپے جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 3لاکھ 35ہزارروپے بھی وصول کرلئے گئے۔پشین اور چمن میں 8بجلی چوروں کے خلاف متعلقہ پولیس اسٹیشنز میں قانونی کاروائی کے لئے درخواستیں ارسال کردی گئیں۔اسی طرح کیسکولورالائی سرکل کے مختلف علاقوں کارروائی کے دوران نادہندگان کے65کنکشنزبلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے، لورالائی اور ژوب سے نادہندگان کے 3ٹرانسفارمرزاُتاردئیے گئے جبکہ 7بجلی چوروں کے خلاف قانونی کارروائی کے لئے پولیس تھانوں میں درخواست ارسال کردئیے گئے۔نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 36لاکھ روپے کی ریکوری جبکہ ڈٹیکشن کی مدمیں 2ؒٓلاکھ50ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔کیسکوخضدارسرکل کی ٹیموں نے کارروائی کرتے ہوئے مختلف دیہاتوں میں نادہندگان کے 17ٹرانسفامرزسے ایچ ٹی جمپرز کاٹ کر بجلی منقطع کردئیے جبکہ بلوں کی عدم ادائیگی پر83نادہندگان کے کنکشنزمنقطع اوربقایاجات کی مدمیں 24لاکھ روپے کی ریکوری اور ڈٹیکشن کی مدمیں 4لاکھ 25ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح مکران سرکل میں بھی کارروائی کے دوران تربت کے علاقہ سے نادہندگان کے 2ٹرانسفارمرزاُتارنے کے علاوہ 42نادہندگان کے کنکشنز بھی منقطع کئے گئے جبکہ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 15لاکھ روپے کی ریکوری نیزڈٹیکشن کی مدمیں ایک لاکھ دس ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔اسی طرح کیسکوسبی سرکل میں بھی بجلی چوروں اور نادہندگان کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی جس کے دوران اوستہ محمدکے علاقوں سے نادہندگان کے مزید3ٹرانسفارمرزاُتاردئیے جبکہ کارروائی کے دوران67گھریلو اور کمرشل صارفین کے کنکشنز بلوں کی عدم ادائیگی پر منقطع کردئیے۔ نادہندگان سے بقایاجات کی مدمیں 26لاکھ روپے کی ریکوری نیز ڈٹیکشن کی مدمیں 2لاکھ 70ہزارروپے بھی وصول کئے گئے۔ واضح رہے کہ وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کے احکامات پر کیسکو ٹیمیں بجلی چوروں اورنادہندگان کے خلاف بلاتفریق کارروائیاں کررہی ہے۔ لہٰذاکیسکونے اپنے تمام صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ بقایاجات بھی اداکریں نیز تمام صارفین بجلی کے غیر قانونی استعمال سے اجنتاب کریں اوربجلی چوروں کے خلاف قومی مہم میں کیسکوکا ساتھ دیں۔اسکے علاوہ کیسکونے تمام زرعی صارفین کو بھی متنبہ کیاہے کہ وہ اپنے غیر قانونی کنکشنز اورخود ساختہ برقی لوڈکو بھی فوری طورپر ہٹادیں علاوہ ازیں نئے کنکشن کے حصول کیلئے اپنے علاقہ کے متعلقہ کیسکوسب ڈویژن میں درخواست دیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے