توشہ خانہ،190 ملین پاؤنڈز اسکینڈل میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت منظور

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)اسلام آباد کی احتساب عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی اہلیہ اور سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں عبوری ضمانت منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا۔

احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے توشہ خانہ اور 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں بشریٰ بی بی کی درخواست ضمانت پرسماعت کی۔بشریٰ بی بی اپنے وکیل لطیف کھوسہ کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔

ڈیوٹی جج راجہ جواد عباس نے استفسار کیا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیں؟ جس کے بعد بشریٰ بی بی روسٹرم پر آئیں۔احتساب عدالت عدالت نے دونوں مقدمات میں بشریٰ بی بی کی ضمانت 31 اکتوبر تک منظور کرلی۔عدالت نے 5،5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانتیں منظور کیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے