شمالی کوریا نے روس کو جنگی سامان کی بڑی کھیپ بھیج دی

ماسکو: امریکی حکام نے شمالی کوریا پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ روس کو بڑی تعداد میں فوجی سازوسامان بھیج رہا ہے جسے یوکرین میں استعمال کیا جائے گا۔

امریکا کی قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ شمالی کوریا نے حالیہ ہفتوں میں ‘سامان اور گولہ باری’ سے بھرے ایک ہزار سے زائد کنٹینرز روس کو بھیجے ہیں۔حکام نے کچھ تصاویر بھی جاری کی ہیں۔ یہ بھی بتایا جاتا ہے کہ یہ تصاویر شمالی کوریا کے شہر نیجن میں ایک ساتھ کھڑے 300 کنٹینرز کی ہیں۔

گذشتہ ماہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے روس کا دورہ کیا تھا۔ اس دوران انہوں نے روس کے ساتھ ممکنہ فوجی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔امریکی خفیہ ایجنسیوں نے ان سپلائیوں کا سراغ لگایا ہے۔ امریکا کے مطابق یہ ترسیل 7 ستمبر سے یکم اکتوبر کے درمیان ہوئیں۔ جمعہ کو ایک پریس کانفرنس کے دوران کربی نے کہا کہ یہ سامان سمندری اور ریل کے ذریعے جنوب مشرقی روس میں بھیجا گیا ہے۔ یہ علاقہ یوکرین کی سرحد سے تقریباً 290 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔

اگرچہ جان کربی نے یہ واضح نہیں کیا کہ کس قسم کا ساز وسامان اور ہتھیار فراہم کیے گئے ہیں، لیکن امریکا اس سے قبل روس پر شمالی کوریا سے راکٹ اور دیگر ہتھیار خریدنے کا الزام لگا چکا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے