کچھی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ،سردارزادہ میر بیبرگ خان رند

بولان(ڈیلی گرین گوادر)ڈسٹرکٹ چیئرمین کچھی سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا ہے کہ ضلع کے بنیادی مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں حل کرنے میں ٹائم لگے گا علاقے کی خدمت نصب العین ہے بلا امتیاز رنگ نسل کچھی کے عوام کی خدمت کررہے ہیں عوامی مسائل کے خاتمے کیلئے کوششیں ناگزیر ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے چاکر ماڑی نغاری میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کیلئے آنے والے مختلف وفود سے گفتگو میں کہی اس موقع پر وڈیرہ محمد یوسف رند، محمد عارف بنگلزئی،حاجی ریاض احمد رند،عبدالحئی گولہ،شہباز خان چوٹائی، عبدالوہاب رند دیگر موجود تھے سردارزادہ میر بیبرگ خان رند نے کہا کہ انکی تمام تر توجہ علاقے کی تعمیر ترقی کیلئے ہے مختصر مدت میں ضلع کچھی میں مثالی اقدامات اٹھائے جائیں گے ترقیاتی اسکیموں کے ذریعے ضلع میں خوشحالی کے نئے باب کا اضافہ ہوا عوامی طاقت ہمارے ساتھ ہے انشاء اللہ آنے والے الیکشن میں بھی بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرینگے کچھی کے مسائل کے حل کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ضلعی انتظامیہ کچھی قیام امن کیلئے متحرک نظر آرہی ہے جس سے علاقے میں جرائم کے خاتمے میں مدد ملے گی انکی کاوشوں کو سراہتے ہیں ان کے ساتھ مکمل تعاون کرینگے تاکہ ضلع کی امن و امان کی صورتحال برقرار رہے کسی بھی قیمت پر ضلع کی امن سے کھیلنے والوں سے رعایت نہیں ہوگی انہوں نے کہا کہ ضلع کو برابری کی بنیاد پر ترقی کی شاہراہ پر ڈالنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے تاکہ مسائل کا خاتمہ ہو۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے