پنجگور کے عوام کی قوت سے اقتدار میں آکر ایک میڈیکل کالج اور انجینئرنگ کالج بنائیں گے،میراسد بلوچ
پنجگور(ڈیلی گرین گوادر) پنجگور میونسپل کمیٹی وشبود میں بی این پی عوامی کے زیر اہتمام گرینڈ شمولیتی جلسہ مختلف پارٹیوں سے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی بی این پی عوامی میں شمولیت شمولیت کرنے والوں میں سیاسی وسماجی شخصیات نیشنل پارٹی کے ناکو جمل شوکت علی گلشیر عبدالقادر، عبدالصمد، محمد صادق میر عبدالوحید فدااحمد سدھیراحمد،جبکہ فیض اللہ عنایت اللہ عطاء اللہ ثناء اللہ ٹھیکیدار خیرجان اللہ رکھا نواز شریف ظاہر علی شامل ہیں نے بی این پی مینگل سے استعفی دے کر بی این پی عوامی میں شمولیت اختیار کرلی میونسپل کمیٹی وشبود کے گرینڈ شمولیتی جلسہ سے میر اسداللہ بلوچ مرکزی سکریٹری جنرل سعید فیض مرکزی نائب صدر ظریف زدگ ضلعی آرگنائزر رحمدل نثاراحمد زاکر رئیس نے بھی خطاب کیا بی این پی عوامی کے مرکزی صدر اور سابق صوبائی وزیر میر اسداللہ بلوچ نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ سیاسی روایتوں کی پاسداری اور علاقائی بھائی چارے کے لیے پہل کی ہے بی این پی عوامی رواداری اور ایک دوسرے کی احترام کے جزبے کو لیکر اپنی سیاسی پروگرام کی تشہیر کررہا ہے سیاسی جدوجہد کا مقصد ہر گز کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہے بلکہ بلوچستان کے مفلوک الحال عوام کی ترجمانی اور انکے حقوق کی بازیابی ہے انہوں نے کہا کہ بی این پی عوامی نے 2018 میں جو منشور دیا تھا اس سے ہم۔ہزار گنا زیادہ ترقیاتی کام کراچکے ہیں پنجگور میں روشنی پھیلانے کے لیے تعلیمی اداروں کا جھال بچھایا ہے تعلیم ہی روشنی کی ضامن ہے جس سے ہم ایک زرخیر نسل پیدا کرکے ترقی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مکران یونیورسٹی کے لیے سبزاب میں 4 ہزار ایکڑ زمین الاٹ کرایا یہ زمین اس سے پہلے مافیا کے قبضے میں تھا مگر ہم نے اسے واہ گزار کرکے قومی اثاثہ بنادیا ہے اب ہمارے بچوں کو اعلی ایجوکیشن کے لیے کئیں جانا نہیں پڑے گا اچھی سڑکیں اور دیگر ترقیاتی کام جگہ جگہ موجود ہیں بی این پی عوامی ایک ویڑن کے ساتھ سیاست کررہی ہے جسکا مقصد اپنے عوام کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف لیکر جانا ہے اسمبلی میں ہمیشہ حلقہ کے عوام کا وقار بلند کیا ہے اور عوام کے حقوق کے لیے آواز اٹھاتے رہے ہیں بی این پی عوامی کو جھوٹ سے نفرت ہے یہ پارٹی ایک تناور درخت کی حیثیت رکھتا ہے جسکے چھاوں میں ہر شخص کے لیے جگہ ہے ہم آج اگر عوام میں آرہے ہیں تو کارکردگی کو بنیاد بناکر اپنا پروگرام دے رہے ہیں عوام ہمارے دور اور دیگر سیاسی مخالفین کے ادوار کا موزانہ کریں کہ کس جماعت کے دور میں پنجگور نے اجتماعی ترقی کی ہے اور کتنے لوگوں کو روزگار ملا ہے انہوں نے کہا کہ سنئیر سیٹزن کمپلکس جرگہ ہال اپنے لوگوں کے لیے بنائے ہیں شہر میں سرکٹ ہاوس کا قیام اور ملازمین کے لیے رہائشی کالونی اور عوام کی تفریح کے لیے پارک بھی بنائے ہیں بارڈر سے عوام کو روزگار دلایا ہے آج پنجگور کے عوام بارڈر سے روزگار کررہے انہوں نے کہا کہ ہمیشہ ووٹ کے تقدس کو برقرار رکھا عوام سے جو وعدہ کیا اسے پورا بھی کیا بی این پی عوامی کو مظبوط بنائیں یہ پنجگور کے عوام کی خوشحالی کی ضامن ہے انہوں نے کہا کہ پنجگور کے عوام کی قوت سے اقتدار میں آکر ایک میڈیکل کالج اور انجنئیرنگ کالج بنائیں گے اور پنجگور کے جو علاقے خاص کر کوچہ جات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی دوڑ میں شامل کرائینگے جلسہ سے مرکزی سکریٹری جنرل سعید فیض نے کہا کہ بلوچ پاکستان میں ایک مظلوم قوم ہے جو اپنی سرزمین سے محبت کرتا ہے میر اسداللہ بلوچ ایک قومی رہنما ہیں اور بلوچستان کے واحد لیڈر ہیں جو پورے صوبے کے عوام کو حقوق دلانے کے لیے جدوجہد کررہے بلوچستان میں دیگر جماعتوں کا عام عوام کے لیے کوئی رول نہیں ہے بلکہ وہ سودابازی کے زریعے اقتدار میں آتے رہے ہیں ایک سازش کے تحت قوم پرستوں کے خلاف ڈرگ مافیا اور لینڈ مافیا کو منعظم کیا جارہا ہے اسلام آباد اور پنجاب میں جو سیاست ہورہی ہے وہ سب کے سامنے ہے حق بات کرنے والوں کو، جیلوں میں بھیجا جاتا ہے بلوچستان ہر طرح سے مفلوج ہے نہ یہاں صنعت ہے اور نہ زراعت کے مواقعے ہیں ہر چیز کو تباہ کردیا گیا ہے بارڈر کو بھی کرپشن کی نذر کردیا ہے گیا ہے۔