غزہ کے لوگ 75سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں ، مولانا فضل الرحمان

پشاور(ڈیلی گرین گوادر)مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ غزہ کے لوگ پچھتر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عرب سرزمین پر اسرائیل ناسور بن چکا ہے جس کے خاتمے کے لئے فلسطینیوں نے نسلیں قربان کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ غزہ کے لوگ پچھتر سالوں سے اپنی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں، اسرائیل نے ایک دن میں جو بمباری کی ہے شاید امریکہ نے ایک سال میں بھی افغانستان پر نہیں کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے انسانی حقوق مسلسل پامال کر رہا ہے ، شھری عمارتوں سمیت ننھی معصوم جانوں کو مسل رہا ہے۔جے یو آئی سربراہ نے کہا کہ ہر مسلمان اپنے مظلوم فلسطینیوں کے حق میں کھڑے ہوکر ان کے موقف کو تقویت دیں، مسلم حکمران اپنے موقف سے ابہام نکال لیں، واضح کریں کہ اپنے فلسطینی بھائیوں اور ان کے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے