بلوچستان کے لئے مختص فنڈز ناکافی ہیں جن میں نقصانات کے تناسب سے اضافہ ضروری ہے ،میر علی مردان خان ڈومکی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) حکومت پاکستان اور عالمی امدادی اداروں کے مابین گزشتہ سال کی سیلابی تباہی کے بعد بحالی سرگرمیوں سے متعلق پالیسی اینڈ اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس جمعہ کو نگران وفاقی وزیر پلاننگ اور خصوصی اقدامات سمیع سعید کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہوا اجلاس میں ورلڈ بنک، ایشن ڈویلپمنٹ بینک اے آئی بی ای چائنہ، سمیت عالمی مالیاتی اور امدادی اداروں کے نمائندوں سمیت چاروں صوبوں کے حکام نے شرکت کی قومی سطح کے اس اہم پالیسی و اسٹریٹجی اجلاس میں بلوچستان سے نگران وزیر اعلیٰ میر علی مردان خان ڈومکی نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور بلوچستان کی صورتحال پر اظہار خیال کیا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اجلاس کو بتایا کہ گزشتہ سال 2022 کے سیلاب سے صوبے میں سات سو ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا، اور سیلابی آفت سے سندھ کے بعد سب سے زیادہ نقصان بلوچستان میں ہوا بلوچستان میں 3 لاکھ 21 ہزار 19 مکانات مکمل منہدم جبکہ 96 ہزار ایک سو 66 مکانات جزوی متاثر ہوئے، 43 پل بہہ گئے 2 ہزار 280 کلو میٹر روڑ نیٹ ورک تباہ ہوا، ایک ہزار 39 تعلیمی ادارے مکمل تباہ جبکہ ایک ہزار 793 جزوی متاثر ہوئے آبپاشی کا ڈھانچہ بری طرح متاثر ہوا جس سے ذراعت کو نقصان پہنچا نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ عالمی بحالی امداد میں بلوچستان کے لئے مختص فنڈز ناکافی ہیں جن میں نقصانات کے تناسب سے اضافہ ضروری ہے اس وقت بلوچستان مالی مشکلات کا شکار ہے اس لیے جنیوا فنڈز میں بلوچستان کی بیس فیصد گرانٹ شئیرنگ میں وفاقی حکومت ہماری معاونت کرے اور متاثرہ شعبوں کی بحالی کے لئے حکومت بلوچستان کے ساتھ طے شدہ پروگرام پر عمل درآمد کے لئے معاونت کا عمل تیز کرے نگران وزیر اعلیٰ بلوچستان نے صوبے میں ایک سو ملین ڈالر کے نینشل پروجیکٹ پر فوری عمل درآمد کے لئے پالیسی اینڈ اسٹریٹجی کمیٹی کے فورم کے توسط سے بلوچستان سے تجویز کردہ افسران کے پینل میں سے ایک افسر کی بطور پروجیکٹ ڈائریکٹر تقرری کی توثیق کی اجلاس میں شریک عالمی مالیاتی اور امدادی اداروں کے نمائندوں اور وفاقی وزیر پلاننگ اور خصوصی اقدامات سمیع سعید نے اہم نوعیت کے اس قومی اجلاس میں بذات خود شرکت کرکے بلوچستان کا موقف موثر انداز میں پیش کرنے پر میر علی مردان خان ڈومکی کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کی سرگرمیوں کو مزید بہتر اور مربوط بنایا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے